جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کا فیصلہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا، چوہدری محمد سرور

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا حکومتی فیصلہ اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہا۔ جمعرات کو وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان اورآصف احمد علی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کرنے والے سیاست سے فارغ ہوجائیں گے، اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبے پر سیاست نہیں بل کی حمایت کرے۔ چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر احتساب سے بچنے کیلئے بہانے ڈھونڈرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کی امنگوں کیترجمان ہیں، عمران خان کی قیادت میں حکومت کی نیت اور سمت بالکل درست ہے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نیپاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی کا بھی وعدہ پورا کر یگی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سیمعیشت اور انڈسڑی کو فائدہ ہوگا، نئے پاکستان میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں