سردار اختر مینگل ثناء بلوچ اور اس کے بھائی کے مظالم سے عوام کو نجات دلائیں، جے یو آئی
کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد اشرف جان حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حاجی محمد شاہ لالا سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سیدسعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین حافظ میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے بلوچستان نیشنل پارٹی کےسابق ایم پی اے ثناء بلوچ اور اس کے بھائی محمد ظریف کی جانب سے ہزار گنجی بائی پاس اور قریبی حلقوں کے مکینوں کی اراضی کو متنازعہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل سے اپیل کی ہے کہ سابق ایم پی اے اور اس کے بھائی کے مظالم سے عوام کو نجات دلانے میں مدد کریں انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی بائی پاس پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے اور اس کے بھائی نے سرکاری نالہ پر 2002میں پیٹرول پمپ قائم کیا اب پولیس اور ناجائز طاقت کے بل بوتے پر ان افراد پر مختلف حربے استعمال کرکے ان کی زمینوں پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے اراضی 1998میں خریدی تھی۔ مذکورہ افراد مختلف کیسز کے ذریعے عوام کو دبانے کے ہتھکنڈے استعمال کرکے انہیں اپنی اراضی سے بیزار اور دستبردار کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماو¿ں نے کئی بار بی این پی کے صوبائی صدر ملک نصیر احمد شاہوانی اور دیگر قائدین کو بھی شکایت کی مگر تاحال غریب عوام کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اور بی این پی نے ہمیشہ عوام کے مفاد کے لئے مشترکہ قابل فخر جدوجہد کی ہے مگر بعض عناصر کی غلط روش سے عوام بدظن ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ بلوچستان دوست اور عوام پارٹی اپنے رہنماءکو طلب کرکے باز پرس کرکے انہیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی سے منع کرےگی۔


