تربت، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔ تربت پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچا دی۔ ترجمان کیمطابق مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مذکورہ افراد مسلح تھے انہیں ہلاک کرنے کے بعد ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ چاروں لاشیں اس وقت ٹیچنگ ہسپتال تربت میں رکھی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں