عدلیہ کی آزادی کیلئے بار کو آزاد ہونا چاہیے، ڈاکٹر فروغ نسیم

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن اور تعصب سے نقصان پہنچا، عدلیہ کی آزادی کیلئے بار کو آزاد ہونا چاہیے، رواں سال اسلام آباد میں جوڈیشنل کمپلیکس کا افتتاح ہو گا اور وکلاء کیلئے سہولتی سنٹر کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔جمعرات کو اسلام آباد کچہری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا دیگر صوبوں کی طرح اسلام آباد میں ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات ہوں گے جبکہ ججز کی روٹیشن کیلئے اسلام آباد بار کونسل کے مطالبے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بنائی جا رہی ہے، یہ ایک اہم معاملہ ہے،وکلاء نے ہماری رہنمائی کرنی ہے، اسی سال یہ بھی مسئلہ حل ہو نا چاہیے۔ ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان کو دو چیزیں کھا گئی ہیں ایک کرپشن دوسرا تعصب جبکہ دہشت گردی اور دوسری چیزیں بعد کی باتیں ہیں انہوں نے کہا کہ بار کو آزاد ہونا چاہیے تا کہ عدلیہ آزاد ہو، رواں سال اسلام آباد میں جوڈیشنل کمپلیکس کا افتتاح ہو گا اور وکلاء کیلئے سہولتی سنٹر کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں