ٹانک میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (پ ر) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے ملائی زئی میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملائی زئی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 5 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک مشتبہ افراد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں تخریب کاروں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپرپشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں