نیب نے جیو اور جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا

لاہور:نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام ہے۔اس سے پہلے میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو نیب میں پیش ہوئے جہاں ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔میر شکیل الرحمن آج دوسری بار نیب میں سوالوں کے جواب دینے کے لیے پیش ہوئے تھے غیر قانونی پلاٹس پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔جس کے بعد آج اُنہیں حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمن پر نواز شریف دور میں 54 پلاٹس پر غیر قانونی رعایت لینے کا الزام ہے۔میر شکیل الرحمن نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا۔آج نیب میں دوبارہ پیش پر میر شکیل الرحمن تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔میڈیا کے مطابق نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرشکیل الرحمن نیب کو دھمکیاں دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں طاقتور ہوں نیب کو سیدھا کر دوں گا۔نیب زرائع نے کہا کہ میرشکیل الرحمن سوالوں کیجواب دینے کے بجائے دھمکیاں دیتے رہے۔ میر شکیل الرحمن کے دو گھروں کے بجلی،پانی اور گیس کے بل بھی قومی خزانے سے ادا کیے گئے۔میر شکیل الرحمن نیب حکام کو مطمئن نہیں کر سکے،خدشہ تھا کہ وہ بیرون ملک فرار ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں