پوسٹنگ دی جائے، تاخیر سے بے چینی پھیل رہی ہے، سی ٹی ایس پی امیدوار

کوئٹہ:سی ٹی ایس پی امتحانات میں پاس امیدواروں نے کہا ہے کہ سی ٹی ایس پی کے ذریعے 100فیصد شفاف میرٹ پر اساتذہ کا رزلٹ آیا میرٹ پر پاس ہونے والے امیدواروں کو آرڈر دینے میں حکومت تاخیر حربے استعمال کررہی ہے جس سے پاس امیدواروں میں مایوسی پھیل رہی ہے حکومت اس سلسلے میں اقدامات کرتے ہوئے ہمیں پوسٹنگ دے‘یہ بات سی ٹی ایس پی پاس امیدواران رحمت اللہ یاسین زئی‘مفتی شفیع اللہ اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی ٹی ایس پی کے ذریعے 100فیصد شفاف میرٹ پر اساتذہ کا رزلٹ آیا جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اکثر شارٹ لسٹ اساتذہ صوبہ کے مختلف پرائیویٹ کالجوں میں لیکچرار اور دیگر عہدوں پر فائزتھے لیکن اس کے باوجود آرڈر میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے آرڈر کو کسی بدعنوانی کی وجہ سے روک لیاگیا ہے تو ہم اس کیخلاف بھرپور احتجاج اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کیلئے پاسنگ مارکس 50فیصد یاگیا ہے جس کو ایک سال کی محنت کے بعد امیدواروں نے پاس کیا تھا تقریباً 74ہزار امیدواروں نے حصہ لیا جن میں صرف13ہزار750پاس اور تقریباً6ہزار شارٹ لسٹ ہوئے تھے انہوں نے کہاکہ پاس امیدوار سب غریب اور محنتی ہے جو میرٹ پر اترتے ہوئے شارٹ لسٹ میں شامل ہوئے تھے انہو ں نے کہاکہ جعلی خبروں اور جعلی نوٹیفکیشن بنانے والوں کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا وزیر تعلیم نے خود اعتراف کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمار ے آرڈر جلد از جلد جاری کیا جائے اور ہمیں پوسٹنگ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں