عالمی سرمایہ داری کا بحران بلوچستان میں بھی اپنے اثرات مرتب کررہا ہے,پروگریسو یوتھ الائنس

پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان، 6 جولائی کو اپنے صوبائی دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے جس میں پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان کی نئی آرگنائزنگ باڈی کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے رواں سال اپریل میں منعقد ہونے والے پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان کے صوبائی کنونشن کو معطل کر دیا گیا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان بلوچستان کے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کیا جائے گا۔ پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان کی موجودہ کابینہ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو چکی ہے اور نئی آرگنائزنگ باڈی کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرمایہ داری اپنے سب سے گہرے بحران میں داخل ہوچکی ہے جو سیاسی بحران میں اپنا اظہار کر رہی ہے۔ بلوچستان بھی چونکہ اس عالمی سرمایہ دارانہ نظام کا ایک جز ہے اور عالمی سرمایہ داری کا بحران بلوچستان پر بھی اپنے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ جسکا سیاسی اظہار تمام پرانی روایتوں کے ٹوٹ پھوٹ کی شکل میں دیکھنے کو مل رہا ہے، ایسے منتشر حالات میں نوجوان نئے متبادل کی تلاش میں ہیں۔ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی تحریک اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان احتجاجوں میں تمام روایتی پارٹیوں کی قیادت ان عوامی اظہار کو لیڈ کرنے کی اہلیت سے محروم ہوچکی ہیں۔ ایسی صورتحال میں پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان کا پریس کانفرنس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں بلوچستان بھر سے نئی نوجوان قیادت کو اس سیاسی بھونچال میں اہم کردار ادا کرنے کی زمہ داری سونپی جائیگی، تاکہ بلوچستان بھر میں طلبہ سیاست کو ملکی اور عالمی سطح پر پھیلے ہوئے احتجاجی تحریکوں سے جوڑنے کے لیے جدوجہد تیز کی جاسکے۔ کیونکہ اس وقت ملکی و عالمی سطح پر کورونا وباء کے بعد جو حالات بن چکے ہیں جس نے طبقاتی کشمکش کو سطح پر لاتے ہوئے نئی تحریکوں کے آٹھان کا سبب بن رہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی مزدور تحریک اور طلبہ تحریک تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ آنے والا سال مزدور تحریک اور طلبہ تحریک کے لیے انتہائی اہم ہے جس کے لیے پروگریسو یوتھ الائنس پورے ملک میں طلباء کو منظم کرتے ہوئے طلبہ یونین کی بحالی اور طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں