چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا

بیجنگ:چین میں نوول کرونا وائرس دم توڑنے لگا تاہم عالمگیر وباء قرار دیا جانے والا یہ مرض دنیا کے دیگر ممالک کو مسلسل اپنے اثرات میں جکڑ رہا ہے،وائرس کے پھیلا ؤکے باعث عالمی معیشت بری طرح متاثر، طلب و رسد میں کمی اور دیگر عوامل سے عالمی منڈیوں میں بحران پیدا ہوگیا، امریکہ، بھارت اور سعودی عرب نے نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے،آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور انکی اہلیہ میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، کرونا وائرس کیباعث عالمی تجارتی تنظیم کی12 ویں وزراتی کانفرنس منسوخ کردی گئی،چین نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں وبائی کرونا وائرس مرض کا حالیہ پھیلنے کا عروج ختم ہو گیاہے،آئیوری کوسٹ میں کرونا کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔جمعرات کو چینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مین لینڈ پر بدھ کے روز نوول کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز اور 11 اموات کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق مرنے والوں میں 10 کا تعلق صوبہ ہوبے اور 1 ایک تعلق شان شی صوبہ سے ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ اسی دوران 33نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح بدھ کو 1ہزار 318 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 235 کم ہوکر 4ہزار 257 ہوگئی ہے۔چینی مین لینڈ میں مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد بدھ کے اختتام تک 80 ہزار 793 تک پہنچ گئی ہے جن میں 14ہزار 831 مریض اب بھی زیر علاج ہیں، 62 ہزار 793 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا اور 3ہزار 169 افراد بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں