کورونا وائرس، بلوچستان میں موبائل پرپیغامات کے ذریعے آگاہی دینے کا فیصلہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان و محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کروناوائرس سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, 3 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر موبائل میں پیغامات کے ذریعے کروناوائرس کے اثرات اور احتیاطی تدابیریوں کے متعلق آگاہ کیا جائے گا, سماجی رابطوں کی ویب سائٹس(فیسبک, ٹویٹر, یوٹیوب) پر ویڈیو,آڈیو,پمفلٹ, صورت میں جنوری سے آگاہی دی جا رہی ہے۔حکومت بلوچستان عوام میں کرونا وائرس کے ڈر کے خاتمے کے لیئے "کرونا وائرس سے بچاو ممکن ہے” اس نعرہ کے ساتھ محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کام کر رہے ہیں اور اس کو یقینی بنانے کے لیئے سماجی رابطوں پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیئے بھی کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں