سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر الیکشن کمیشن کا میئر کراچی کو مراسلہ، وضاحت طلب
کراچی (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کو آج کی پریس کانفرنس میں ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر مراسلہ جاری کیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ میئر کراچی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں،ضابطہ اخلاق کے مطابق میئر، چیئرمین اور ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرسکتے،میئر کراچی مرتضی وہاب سے کل تک وضاحت طلب کرلی گئی ہے،وضاحت نہ دینے کی صورت میں میئر کراچی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
Load/Hide Comments


