دبی چنگاریوں کو ہوا دے کر ملک کو شعلوں کی نذر کیا گیا، مولانا محمد خان شیرانی

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سینئر پارلیمنٹرین سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حضرت مولانا محمدخان شیرانی نے کہا ہے کہ دبی چنگاریوں کو ہوا دے کر ملک کو شعلوں کے نظر کیاگیا بین الاقوامی حالات و واقعات کا خطے پر منفی اثرات اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاست کے پاس کوئی مثبت پالیسی نہیں عالمی دنیا میں تنہائی سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں کو پالیسیوں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کے رہنماء حاجی سنگین خان کاسی کی جانب سے جمعیت علما اسلام کوئٹہ کے سینئر ساتھیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سیاسی فکر کو ابہام سے پاک مثبت انداز میں پیش کرنا اور انسانیت کی فلاح اور اصلاح کے لئے راہ ہموار کرنا سیاست ہیں سیاست استحکام معیشیت نہیں خدمت انسانیت کا ذریعہ ہوناچاہیے ملکی سیاسی نظام سیاستدانوں کے دہرے معیار کی وجہ سے کوکھلا پن کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ خوف اور لالچ کے بل اکٹھا کیاگیا جمگھٹا نظریاتی کارکنوں کا قافلہ نہیں بلکہ وقتی طور پر جمع کئیگئے موقع پرستوں اور مفاد پرستوں کا مجموعہ ہوتا ہیں جو باشعور لوگ فکری اور نظریاتی بنیادوں پر اکٹھے ہو انہیں کارکن کہا جاتا ہیں انہوں نے کہاکہ مشکل حالات سے گزر کر جماعت کو ایک بہترین نہج پر لائے اکابرین کے اس عظیم گلشن کو اجڑنے نہیں دیں گے جمیعت علما اسلام میں دھڑے بندی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگی کارکن شائستگی اور دلیل کے ساتھ جماعتی پیغام کو گھرگھر تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کرے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماؤں مولانا محمود الحسنی حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی امین اللہ امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کثیر تعداد علما کرام اور یونٹوں کے سینئر اراکین موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں