مشکل سے الیکشن ہوئے ، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار کون ہوگا، ایم کیوایم

کراچی(آئی این پی) رہنما ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی خالد مقبول نے کہا ہے کہ اگر جمہوریت کو نقصان ہو ا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔رہنما ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق دور میں فوج نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی، اس وقت تو عدم اعتماد پیش کی جا چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جماعتوں کی طرف سے جو احتجاج کیا جارہا ہے کہ ہمیں مینڈیٹ ملا ہے اوران کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،جماعت اسلامی کاحق ہے دھرنادے اور احتجاج کرے، 2018 میں ہمارے ساتھ اس سے زیادہ برا ہو ا تھا ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا، کراچی والوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جن خدشات کا اظہارکیاتھا وہ سامنے آرہے ہیں، مشکل حالات میں انتخابات ہوئےاب نئی بحث چھیڑدی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں