صدارتی نشست کیلئے محمود خان اچکزئی اور آصف علی زرداری کے کاغزات نامزدگی جمع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماو¿ں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
Load/Hide Comments


