میر شکیل الرحمان کا 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور: احتساب عدالت نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کا 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 24 مارچ تک نیب کی تحویل میں دے دیانیب کی ٹیم میر شکیل الرحمان کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لے کر پہنچی اور اس موقع پر عدالت کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے میرشکیل الرحمان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے پاور آف اٹارنی جمع کرائی بیر سٹر اعتزاز احسن نے میر شکیل الرحمان سے ملاقات کی اجازت مانگی جس پر عدالت نے ملاقات کی اجازت دے دی۔
Load/Hide Comments