سال2022کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں 1لاکھ 60ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں،وزیر اعلیٰ کی ہدایت

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 2022کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں میں تاخیر برہمی کا اظہار کیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں پر 10روز میں کام شروع کیا جائے۔ورلڈ بینک کے 400ملین ڈالر کے منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ 2022کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں 1لاکھ 60ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں