خیبرپختونخوا: بارشوں کے نئے سلسلے کے دوران 11 افراد جاں بحق
پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کے دوران 11 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے ہوگئے۔صوبائی ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 58 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چار مکانات مکمل تباہ ہوئے۔حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ 8 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جبکہ تمام اضلاع کی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments