کرونا وائرس کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند، نویں و دسویں کے امتحانات منسوخ
کراچی: سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 30 مئی تک بند رکھنے اور نویں و دسویں کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیایہ انتہائی اہم فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ نے ایک اور ہنگامی فیصلہ کرتے ہوئے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اس ہنگامی اجلاس میں کابینہ کے وزرا، مشیران اور چیف سیکریٹری شریک ہوئے۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر غور کیا گیاصوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں گرمی کی چھٹیاں، قبل ازوقت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سولہ مارچ سے لے کر 30 مئی تک سکول بند رہیں گے۔ چھٹیوں میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کی چھٹیاں بھی گزر جائیں گی۔ سکول دوبارہ یکم جون 2020ء سے کھلیں گے۔ فی الحال جن تاریخ میں امتحانات ہونے تھے نہیں ہونگے۔ تمام تعلیمی اداروں میں سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹی بھی شامل ہوتی ہیں۔