ایران میں تمام تقریبات اور امتحانات پر پابندی عائد کر دی گئی

تہران:ایران کے صدر حسن روحانی نے تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو ایک خطاب میں ایرانی صدر نے یہ واضح کیا کہ معاشی سرگرمیاں رواں دواں رہیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران معیشت کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حسن روحانی کے ٹیلی وژن انٹرویو کے فورا بعد ہی دارالحکومت تہران میں پولیس نے شادی ہالوں اور تعزیتی اجلاسوں پر پابندی عائد کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مقامات تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران بھر میں تمام تقریبات کو سختی سے روکنے کی ضرورت ہے، چاہے یہ خوشی کی تقریبات ہوں یا غم کی، یہ تقریبات اور سیمینار کا وقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں