گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
کوئٹہ ( آئی این پی )گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے۔ روک تھام کے لیے رہنما خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔تربت میں چند اموات سمیت کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ماحول میں مچھر انڈوں اور لاروا کے ساتھ پائے گئے ہیں۔ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔عوامی آگاہی کے لیے اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے جس میں علما کرام ، سول سوسائٹی اور کمیونٹیز شامل ہیں۔ تربت میں بھی چند ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ضلع میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹیز کو چاہیے کہ وہ ملیریا اور ڈینگی سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھ اور ضروری اقدامات کو اپنانے سے، زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔


