حب میں پانی کی قلت، محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث فراہمی آب کے تالاب بھر نہ سکے

حب(نمائندہ انتخاب ) حب قلت آب نے پورے شہر کو میدان کربلا بنا دیا متعلقہ سرکاری محکمے قلت آب کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرانے لگے PHEحب سٹی واٹر سپلائی کے تالابوں میںپانی کی مقدار نہ ہونے کے برابرہے گریوٹی (قدرتی بہاﺅ ) سے واٹر سپلائی کو فراہم کئے جانے والے پانی کی پائپ لائن سے گزشتہ تین ماہ سے جس مقدار میں پانی آرہا ہے ا±س سے ابھی تک تالاب بھر نہ سکے ہیں جبکہ تالابوں میں جو پانی اسوقت موجود ہے وہ انتہائی بدبو دار اور آلودہ ہو چکا ہے ،PHEکے افسران و اہلکار اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ پر الزام تراشی کرنے لگے حب سٹی واٹر سپلائی گندگی کے ڈھیر اور خودرو جنگلی جگاڑیوں سے بھری پڑی ہے افسران کی عدم توجہی سے ملازمین بھی نالاں ہیں شہر میں قلت آب کے سبب عوام واٹر ٹینکرمافیا سے منہ مانگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے حب کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرحب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے حب شہر کے مختلف علاقوں جام کالونی ،الہ آباد ٹاﺅن ،اکرم کالونی ،بلوچ کالونی ،عدالت روڈ ،چیزل آباد ،گلشن لسبیلہ ،گلشن دانیال ،محمود آباد موندرہ اسٹریٹ،لاسی روڈ ہندو محلہ ،پاک کالونی ،رند محلہ ،فردوس کالونی ،گلشن امیر آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پینے کا پانی کی فراہمی معطل ہے جسکی وجہ سے نہ صرف شہری واٹر ٹینکر مافیا سے انکی منہ مانگی قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں بلکہ پورا شہر میدان کربلا کے مناظر پیش کررہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ صاحب استطاعت افراد واٹر ٹینکر سے پانی خریدنے سکتے ہیں لیکن متوسط اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اس ہوشر با مہنگائی میں پینے کا پانی خریدنے سے قاصر ہیں جسکی وجہ سے شہر کی ایک بڑی آبادی کے افراد مرد وخواتین اور بچے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرینٹس کی شکایات کے پیش نظر گزشتہ دنوں ایری گیش حکام نے کینال سے پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن بھی کیا بتایا جاتا ہے کہ PHEداروہوٹل کے تالابوں تک پانی آرہا ہے جبکہ کینال سے براہ راست قدرتی بہاﺅ کے تحت حب شہر کی ایک بڑی آبادی کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن کے چیمبر کی جالی مبینہ ایک سازش اور PHEکے دفتر و کالونی سے آگے ٹیل تک بعض مخصوص زمینداروں اور خصوصی فارم ہاﺅسز کو پانی پہنچانے کیلئے جالی نکال کر غائب کردی گئی ہے اور پائپ لائن میں پتھر اور کچہرے سے بھر کر حب شہرکی واٹر سپلائی کی پائپ لائن کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے جبکہ جو کم مقدار میں اسوقت واٹر سپلائی میں پانی پہنچ رہا ہے وہ دارو ہوٹل سے حب واٹر سپلائی تک طویل پائپ لائن کی خستہ حالی اور آر سی ڈی شاہراہ کے دونوں اطراف ہوٹلز ،کارواش سروس اسٹیشنوں اور نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں PHEکے افسران اور اہلکاروں کی طرف سے مبینہ طور پر غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے کی وجہ سے ہے حب شہر میں پانی کی گھمبیر صورتحال پر شہری گزشتہ کئی مہینوں سے مقامی انتظامیہ PHEکے افسران سے شکایتیں کررہے ہیں لیکن کسی طرف سے عوام کی اپیلوں پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی حب کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حب میڈم روحانہ گل کاکڑ سے اس بارے میں فوری نوٹس لینے اور حب کے عوام کو پینے کا پانی کی بحالی کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں