کوہلو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوہلو (صباح نیوز)تحصیل کاہان کے علاقے چپی کچ میں مشتبہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مالو کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


