زیارت، لائبریری کا دورہ، سولرائزیشن اور فراہمی آب کے منصوبوں کیلئے و سائل فراہم کریں گے، وزیراعلٰی بلوچستان

زیارت (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم پبلک لائبریری زیارت کا دورہ کرنے ہوئے کہا کہ قدیمی لائبریری کی تزئین و آرائش اور بحالی کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لائبریری میں سولرائزیشن اور فراہمی آب کے منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔ لائبریری کے گارڈن کی بحالی کیلئے بھی جلد کام شروع کیا جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے قائد اعظم لائبریری زیارت کی تزین و آرائش و بحالی منصوبے کے خالق سابق ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی کارکردگی کی تعریف، ایکسلنس ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں