انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے ہتک عزت بل کو جمہوریت کے منافی قرار دیدیا

کراچی (این این آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے صدر ڈومینک پریڈلی نے ہتک عزت بل پنجاب کے ضمن میں پی ایف یو جے ،آرآئی یو جے اور کے یو جے کے مطالبے کی تائیدکرتے ہوئے اسے جمہوریت کے خلاف قرار دیتے ئے کہا ہے کہ آئی ایف جے دنیا کے چھ لاکھ صحافیوں کے ساتھ پی ایف یو جے کے مطالبہ کی تائید کرتی ہے۔ صددر ڈومینک پریڈلی نے کہا کہ ہتک عزت پنجاب بل پر گورنر پنجاب کو دستخط نہیں کرنے چاہئیں۔ یہ قانون سازی الیکٹرانک, پرنٹ اور سوشل میڈیا سے فیک نیوز روکنے کے نام پرحکومت کے ناقدین اور میڈیا کے خلاف استعمال کئے جانے کا خطرہ ہے۔انہوںنے کہا کہ کچھ ممالک میں اس طرح کی قانون سازی صحافیوں کے خلاف استعمال کر کے عوام تک درست اور مکمل معلومات پہنچانے سے روکنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ س بل سے جمہوریت کو خطرہ درپیش ہے۔ہم پی ایف یو جے کی جانب سے اس بل پر دستخط نہ کرنے کے مطالبہ کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں