عازمین حج سیکورٹی اہلکاروں کو حج پرمٹ دکھائیں، سعودی عرب

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے زور دیا ہے کہ طلب کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو حج پرمٹ پیش کیا جائے کیونکہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا اور انہیں گرفتار کرنا قانونی تقاضا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیسے ہی حج کا موسم قریب آتا ہے تمام سکیورٹی ایجنسیاں جعلی حج اشتہارات پرنظر رکھنے کے لیے اپنی نگرانی کو تیز کر دیتی ہیں۔ کچھ لوگ حج کے خواہشمندوں کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں دھوکہ دہی کا شکار بناتے ہیں اور جعلی حج مہم شروع کردیتے ہیں۔ ایسے استحصال کرنے والوں کے خلاف گرفت مضبوط کی جائے گی۔
Load/Hide Comments