افغان حکومت نے عید پر پاکستان کو مویشیوں کی سپلائی پر عائد پابندی ہٹا دی

چمن(یو این اے )چمن عید قرباں کی آمد ہے چمن کے مویشی منڈیوں میں بے تحاشا قیمتیں غریب عوام کو پریشان و حیران کر دیئے تھے جس پر افغان احکام نے خیر سگالی کے طور پر مال مویشی پاکستان کو چھوڑ دیئے اور طویل عائد پابندی ختم کر دی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مویشی منڈیاں سچ گئے اور مال مویشی کی ہزاروں تعداد میں چمن آمد شروع ہوا جس سے قیمتوں میں کمی کا بڑا امکان ہے افغان ذرائع کے مطابق مال مویشی کی عید تک ترسیل جاری رہیگی دوسری جانب عوام نے ڈپٹی کمشنر چمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا چمن عوام عرصہ 8 ماہ سے سخت متاثر ہے اور شدید قرب میں مبتلا ہے مال مویشی پر ضلع بندی کا حکم جاری کریں تاکہ مویشی سستے ہوکر ہر فرد سنت ابراہیمی کو پورا کرسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں