صدر آصف علی زرداری کل گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے
کوئٹہ( این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری جمعرات کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ گوادرکے دوران امن و امان کی صورتحال ، تر قیا تی امور اور جا ری منصوبوں کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراءمیر ظہور احمد بلیدی ، میر ضیاءاللہ لانگو ، رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ گورگیج ،گوادر سے منتخب رکن بلو چستان اسمبلی ہدایت الرحمن بلو چ بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہوں گے ، صدر مملکت کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،صدرمملکت کا یہ گوادر کا پہلا دورہ ہوگا ۔
Load/Hide Comments


