پسنی شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا، 15 سال کے ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے، عوامی حلقے

گوادر ( این این آئی ) پسنی شہر کھنڈرات میں تبدیل پندرہ سالوں میں پی ایس ڈی پی کے فنڈز کہاں خرچ ہوئے ، زمین پر کوئی عوامی پروجیکٹ ، انفرا اسٹرکچر کی بہتری کہیں نظر نہیں آتی , نیب اور انٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ گزشتہ پندرہ سالوں کی جاری اربوں روپے فنڈز کی تحقیقات شروع کردے عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کی تحصیل اور ساحلی شہر پسنی کے عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سابقہ ادوار کے تین حکومتوں کے دوران بلوچستان حکومت کی جانب سے پسنی شہر کی ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی انفرااسٹکچر کی بحالی کیلئے اربوں روپے جاری کئے گئے تھے لیکن مذکورہ فنڈز کہیں بھی خرچ نہیں ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ اگر پندرہ سالوں کے اربوں روپے خرچ ہوتے یقیناً زمین پر کچھ نظر آتا _ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں انفرااسٹرکچر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ، اتنے سالوں جتنے بھی فنڈز ملے تھے اگر صحیح معنوں میں خرچ ہوتے تو شہر کی قسمت بدل جاتی ، عوامی حلقوں نے موجودہ صوبائی حکومت ، نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر پسنی شہر کیلئے سابقہ ادوار کے فنڈز کی تحقیقات شروع کر دی جائے اور کرپشن میں ملوث کمیشن خور مافیا اور ٹھیکداروں سے بھی خصوصی طور پر تحقیقات کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں