تربت دھماکے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

تربت(نمائندہ انتخاب) تربت میں بم دھماکہ کرنے اور عام شہریوں و دکانداروں کو نشانہ بنانے کے خلاف تربت میں ایک احتجاجی کارریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی مکران کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر یاسر بہرام رند کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ سٹیلائیٹ ٹاؤن سے نکالی گئی، ریلی میں کیچ سے تعلق رکھنے والے سماجی اور کاروباری افراد نے شرکت کی،ریلی ایئرپورٹ روڈ، اوورسیز کالونی سے ہوتا ہوا تعلیمی چوک پر پہنچا جہاں ریلی کے شرکاء نے گاڑیوں سے اتر کر مظاہرہ کیا اور شہر میں کی گئی دھماکے کی مذمت کی اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر کالعدم مسلح تنظیموں کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر میر یاسر بہرام رند نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تربت میں معصوم شہریوں پر بم دھماکہ ایک کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دھماکے میں ایک جان ضائع ہوا ہے اور 7 شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین دکانیں جل کر راکھ ہوئے ہیں جس سے دکاندار سمیت کئی خاندان فاقہ کشی کے شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مودی سرکار کی ایماء پر چند سکوں کی خاطرآزادی کے نام پر بلوچوں کاقتل عام کررہے ہیں اور خود اپنے بال بچوں کے ساتھ بیرون ملک بیٹھ کر عیش کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکران کے خلاف جنگ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کو شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا آج کی ریلی ان کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں