پاکستان سے بڑی کمپنیاں کیوں جا رہی ہیں؟، مصدق ملک سے سوال

اسلام آبا د(این این آئی)قومی اسمبلی کمیٹی اجلاس میں اراکین نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے سوال کیا کہ پاکستان سے بڑی کمپنیاں کیوں جا رہی ہیں؟قومی اسمبلی کمیٹی اجلاس میں اراکین کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ عالمی کمپنیاں ادھر رخ کرتی ہیں جہاں کاروبار کرنا آسان ہو۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے سیکیورٹی کا خرچہ بھی مسئلہ ہے، جن علاقوں میں کمپنیوں نےتیل و گیس تلاش کرنا ہوتا ہے وہاں سیکیورٹی پر بھی خرچ ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑرہی ہے،حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں۔وزارت پٹرولیم کی نئی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں ایل این جی بہت مہنگی ہے لیکن ہماری اپنی گیس اس سے بھی مہنگی پڑ رہی ہے، اپنی ڈسکوری سے 10ڈالر اور درآمد ی ایل این جی 8 سے 9 ڈالر میں ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں