اوستہ محمد، ذیلی شاخوں کو پانی کی عدم فراہمی کے خلاف زمینداروں کا احتجاج
( آئی این پی ) ایکسین ایریگیشن کھیرتھر کینال کے خلاف زمینداروں کی جانب سے جعفرآباد پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اوستا محمد میں کھیرتھر کینال سے نکلنے والی ذیلی نہروں گنداخہ شاخ، نورپور شاخ، مٹھڑی شاخ کے زمینداروں کی جانب سے امام بخش جمالی، اعجاز خان جمالی، طارق علی پندرانی، اور محمد خان مگسی کی قیادت میں جعفرآباد پل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسئین ایریگیشن کھیرتھر کینال کی ملی بھگت سے کھیرتھر کینال پر درجنوں ٹریکٹر ٹیوب ویل چل رہے ہیں جبکہ بااثر زمینداروں کی جانب سے مین کینال سے غیر قانونی طورپر واٹر پائب لگا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر ایکسئین ایریگیشن کھیرتھر کینال کو عملے سمیت تبادلہ کرکے کھیرتھر کینال کو پانی فراہم کیا جائے۔


