پی ٹی آئی پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا، عطا تارڑ، اگلی باری ن لیگ کی ہوگی، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا، پابندی کا حتمی فیصلہ تب ہوگا جب تمام مشاورت ہوجائےگی اور لیگل ہوم ورک کرلیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی مشورہ کرلیا گیا، پابندی سے متعلق ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی ہے اور جاری ہے، لوگ بھرپور طریقے سے حمایت کررہے ہیں کہ پابندی ہونی چاہیے۔ رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ اصولی فیصلہ نہیں بے اصولی فیصلہ ہے، اس طرح سیاسی پارٹیوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو اگلی باری ن لیگ کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں