ڈیرہ بگٹی،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 خواتین زخمی
ڈیرہ بگٹی(یو این اے )کوڑدان سے سور منگنی کے لئے جانیوالی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں ایک کی حالت نازک رحیمیار خان ریفر کردیا گیا لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کوڑدان سے سور جانیوالی باراتیوں کی گاڑی کو حادثے کے باعث 3 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد دو خواتین کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ایک خاتون زوجہ محمد شریف کرمازئی راہیجہ بگٹی کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا دیگر دونوں زخمی خواتین کی شناخت زوجہ جمشیر عرف گرامی اور زوجہ کوہی خان کے ناموں سے کی گئی
Load/Hide Comments


