دو سال قبل بلوچستان میں غیر جمہوری شخص کو وزیر اعلی بنایا گیا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ؛ نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت ضلع صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کوئٹہ میں منعقد ہوااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے بھی شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امورضلع کی سیاسی سماجی صورتحال اور سوشل میڈیا کے ایجنڈے زیر بحث آئے اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،حاجی عطا محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں عوامی نمائندگی کے دعویدار عوام سے لاتعلق ہے9صوبائی اسمبلی کے ممبر اور تین قومی اسمبلی کے ممبر کے باوجود کوئٹہ مسائل و مشکلات کے دلدل میں گیرا ہوا۔آج ہی کی تاریخ 25 جولائی 2018 کے دن ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات کا انعقاد کیا گیا اور دھاندلی کے زریعے ٹپے لگا لگا کر غیر سیاسی لوگوں کو ملک بھر میں عوام پر مسلط کیا گیا۔نیشنل پارٹی سمیت ملک کی تمام چھوٹی بڑی جمہوری سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کے دن کو یوم سیاہ قرار دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کی نمائندگی ایک نام نہاد قوم پرست جماعت کے پاس ہے۔جس نے ڈھائی سال قبل غیر جمہوری قوتوں کے اہلکار بن کر بلوچستان میں غیر سیاسی و غیر جمہوری شخص کو وزیراعلی ٰ بنایا جس کے بدلے بھاری کمیشن لیاگیا اور اس عظیم غیر جمہوری عمل میں تعاون کے بدلے اسمبلیوں میں ان کو لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ کوئٹہ میں ترقیاتی عمل کو روکا گیا اور کرپشن و کمیشن کے عمل کو تیز کیا گیا۔پسماندگی۔آلودگی،جہالت ابیروزگاری عروج پر ہے۔موٹر سائیکل و موبائل چیھنے کے واردات معمول بن گئے ہے لیکن مجال ہے کہ نمائندوں میں سے کوئی لفظ نکالے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے عوامی مسائل کے حل اور حقوق کیے جدوجہد کرنا نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے۔عوام کو نااہل نمائندوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی۔اجلاس میں متحد فیصلے ہوئے۔5اگست کو عید ملن پارٹی ضلع صدر کی رہائش گاہ میں اور 10 اگست کو نیاز بلوچ کی رہائش گاہ میں عصرانہ کا اہتمام ہوگا۔سوشل میڈیا کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اور عیدکے بعد تنظیمی سرگرمیاں کا آغاز کیا جائے گا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو۔جنرل سیکرٹری کویٹہ ریاض زھری۔نائب صدر حنیف کاکڑ۔خواتین سیکرٹری شازیہ احمد لانگو۔رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی۔انفارمیشن سیکرٹری قاسم لانگو۔فنانس سیکرٹری سعید سمالانی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی نے بھی خطاب کیا


