سعودی عرب ،ایک ہفتے کے دوران 21ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 21 ہزار سے زیادہ تارکین کو حراست میں لیا جن میں سے 13209 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،5177 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2663 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، 1540افراد سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔گرفتار افراد میں سے 43 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں