تیونس: وزیر داخلہ ہاشم میشیشی وزیر اعظم مقرر

تیونسیا:تیونس میں وزیر داخلہ ہشام المشیشی کو ملکی وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے وزیر اعظم کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چھیالیس سالہ المشیشی الیاس الفخفاخ کی جگہ لے رہے ہیں، جو اسی ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ تیونس سیاسی سطح پر عدم اتفاق اور افراتفری کا شکار ہے اور نئے وزیر اعظم کو ایک ماہ کے اندر اندر تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنانا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں