کوئٹہ،پشتون آباد میں دھماکا، 7 افراد زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ (انتخاب نیوز)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے پشتون آباد چالو باوڑی چوک پردستی بم حملے میں3بچوں سمیت7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پو لیس کے مطابق پیر کے روز کو ئٹہ کے علا قے پشتون آ باد چا لو باوڑی میں موٹرسائیکل سواروں کی جا نب سے دستی بم حملے میں 8سالہ سمیع اللہ ،11سالہ خان اور 12سالہ مجیب، 15سالہ عمرا ن خان ، 23سالہ عبدالمالک ،35سالہ حضرت اللہ اور 50سالہ منان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ٹراما سنیٹر سول اسپتال کو ئٹہ منتقل کر کے علا ج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے واعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علا قے گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں 2 بم دھماکے ہوئے تھے۔گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہوئے 2 دھماکوں کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments