فضل الرحمان کے بھائی کی تقرری، وفاق نے سندھ حکومت سے خدمات واپس لے لیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملے پر سندھ حکومت کو دی گئی خدمات واپس لے لیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں ضیاالرحمان کو خیبرپختونخوا حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر ضیاالرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی اہم پوزیشن پر تعینات کیا تھا۔ ضیاالرحمان کا تبادلہ خیبر پی کے سے سندھ کیا گیا تھا۔ فضل الرحمن کے بھائی ن لیگی دور میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں