فیض حمید کے معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار کی اپنی گرفتاری کی تردید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں،میری غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں، ستمبر میں وطن واپس آؤں گا، ۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ سوشل میڈیا پر میری گرفتاری سے متعلق بھی جھوٹ پھیلایا گیا ہے، جب ملک میں ہی موجود نہیں تو گرفتاری کی باتیں من گھڑت ہیں۔کچھ روز قبل ذاتی کام کی وجہ سے بیرون ملک آیا ہوں، میری غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں، ستمبر میں وطن واپس آؤں گا، جب کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں