تیراہ میں فورسز کا آپریشن، 25 مشتبہ افراد ہلاک، 11 زخمی، 4 اہلکار جاں بحق

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مطلوب شخص ابوزر عرف صدام بھی شامل ہے۔ ترجمان فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران فورسز کے4 جوان بھی جاں بحق ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران 11 مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں