وفاقی کابینہ اجلاس:ایک ملین ٹن گندم درآمد کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ایک ملین ٹن گندم درآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس کے شرکاء نے چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کر کے منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔کابینہ ارکان نے نیوی سیلنک کلب کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاملہ سی ڈی اے کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،متعدد وزراء نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس 13 نکاتی ایجنڈا پر غورو غوض کیا گیا اور بعد ازاں تمام ایجنڈہ آئٹمزکی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ ارکان کو معاشی اعشاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،ملکی موجودہ صورتحال اورکورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان پر بھی بریفنگ دی گئی،میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی پر بھی کابینہ کو تفصیلی آگاہ کیا گیا،کابینہ ارکان کو عید سے پہلے مارکیٹوں کی بندش پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعادہ کیا۔ کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی جس کے مطابق کمیشن کے ممبران اور سربراہ کا تعین جلد کر لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کوچینی کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے نیوی سیلنگ کلب کے معاملے پر سی ڈی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا ہے قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول ڈیم کے قریب نیوی سیلنگ کلب کو غیر قانونی قراردے کر معاملہ کابینہ کو بھجوایا تھا۔کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کے چارٹرلائسنس اورایریل ورک کی تجدید کی منظوری دیدی ہے۔اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔ذرائع کے مطاقب واپڈا چیئرمین اورممبران کی تقرریوں کیلئے قواعد وضوابط کا معاملہ موخرکردیا گیا۔کابینہ نے یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کیسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کا بل کی بھی منظوری دی گئی ہے وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔۔وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کوکنٹرول کرنے کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آن لائن قربانی کو ترجیح دینا ہوگی،تدبر، احتیاط اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے،کچھ دن مزید احتیاط کرنے سے سب محفوظ ہو جائیں گے،صور تحال بہتر ہونے پر کاروبار دوبارہ کھول دیے جائیں گے،وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کوکورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام میں حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں، عید الاضحی کے دنوں میں عوام گھروں سے باہر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی کے معاملے پرسخت ہدایات جاری کی ہیں،انہوں نے کہا کہ چینی بحران ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف جلد کارروائی کی جائے،ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے مارے جائیں گے اور اس حوالے سے صوبائی حکومتیں فوری اقدامات اٹھائیں۔ #/s#


