پنجگور، انور کھیتران کے قتل کیخلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
پنجگور ( نامہ نگار ) بارکھان کے صحافی سوشل ایکٹوسٹ انور جاں کھتران کے قتل کے خلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پنجگور میں احتجاجی مظاہرہاحتجاجی مظاہرہ میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
پنجگور : بلوچستان حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے احتجاجی مظاہرہ نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ایڈوکیسی پھلین ںلوچ وائم مقام ضلعی صدر شعیب جان سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمالک بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء صمد صادق نیشنل پارٹی کے سابق صدر حاجی محمد اکبر بلوچ الطاف حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان کے صحافی آور سوشل ایکٹوسٹ انور جاں کھتران کے کے نامزد قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں اور صوبائی حکومت قاتلوں کو مکمل تحفظ دے رہی ہے انہون نے کہا کہ جام صاحب اپنے اپ کو ایماندار کہتا ہے مگر اس کے کابینہ میں قاتل موجود ہیں اور حکومت ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتا انہون نے کہا کہ بارکھان کے نام ونہاد قاتل سردار کو گرفتارکر کے صحافی انور جاں کھتران کے خاندان کو تحفظ فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان سمیت پنجگور میں امن و امان چیز موجود نہیں انہوں نے کہا بلوچستان دانشور وں صحافیوں اور سوشل ایکٹوسٹ کے لیے نو گو ایریا بن گیا ہے انہوں۔نے کہا کہ موجود حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے