میانوالی میں پولیس آپریشن، 10 مشتبہ افراد ہلاک

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی مکڑوال کے علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں