فورسز کی کارروائی، اسلام آباد اور کے پی سے 6شدت پسند گرفتار

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے6 شد ت پسند وںکو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ ان شدت پسندوں کواسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ شدت پسند نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والےشدت پسندکی نشاندہی پر سوات میں بھی گرفتاریوں کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں