کیچ، دشت میں عرب شیوخ کی حفاظتی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق ، چار زخمی
تربت(نمائندہ انتخاب) دشت کے علاقے زرین بگ میں سیکورٹی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکارجاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار عرب شیوخ کی شکار کے سلسلے میں متوقع آمد کے لیے علاقے کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔حملے میں ایف سی کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور موقع پرجان بحق ہوگئے، جبکہ سپاہی جاوید، سپاہی نعیم، سپاہی امین، اور سپاہی وحید شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments