کوئٹہ، نامعلوم افراد نے مشرقی بائی پاس کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیادھماکے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا کوئی اور وجوہات سوئی سدرن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیموں کو فوری طور پر اختر آباد ویسٹرن بائی پاس روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بالائی بلوچستان کے علاقوں کچلاک زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی ،پشین اور کوئٹہ شہر کے علاقے بشمول ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹائون، خیزی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔سوئی سدرن کی انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گی اور اس بارے میں اپنے صارفین کو جلد مطلع کیا جائے گا۔اس ہونے والی تکلیف پر ادارہ اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں