علی حسن زہری نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ (آن لائن) گورنر ہائوس کوئٹہ میں گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نومنتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری سے حلف لیا۔ نومنتخب وزیر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہیں جو مخلوط حکومت کی کابینہ کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی،سینیٹر میر میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی سیکرٹریز سمیت سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments