تفتان روٹ پر ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ (یو این اے) تفتان روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز اپنے احتجاج کے تیسرے دن سریاب روڈ کوئٹہ میں قائم اپنیاحتجاجی کیمپ میں سوشل میڈیا پرسن اور ٹرانسپورٹروں سے خطاب کرتیہوئیٹرانسپورٹ نمائندگان چیرمین محمود خان بادینی،صدرحاجی ملک شاہ جمالدینی،جنرل سیکریٹری حاجی عبد المالک محمدحسنی سرپرست حاجی اللہ بخش بادینی اور دیگر کمپنی مالکان حاجی خدائے داد شاہوانی حاجی طاہر محمد حسنی ، حاجی مہراللہ شاہوانی حاجی بلال محمد حسنی ،حاجی محمد خان سمالانی ،حاجی میر احمد سمالانی ،حاجی قادر بڑیچ، حاجی حفیظ اللہ بادینی ،حاجی بشیر احمد رخشانی، حاجی ملک نور احمد رخشانی، بابا جان شاہوانی ، سعید احمد سمالانی نیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹرانسپورٹروں نے گزشتہ روز 23 دسمبر سے کوئٹہ تفتان روٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے ٹرانسپورٹ بند کرکے پرامن ہڑتال کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کے لیئے پرعزم ہیں کیونکہ احتجاج کیلیئے ہمیں مجبور کیاگیا جبکہ تفتان رائیفلز نوکنڈی اور دالبندین رائفلز کی جانب سے بلا وجہ ہمارے کئی مسافر بسوں کو گزشتہ 5 مہینے سے اپنیتحویل میں رکھاگیاہیں جو کہ مسافر بس ٹرانسپورٹ کے ساتھ ظلم نہیں توکیا ہے این چالیس روٹ پر کئی جوائنٹ چیک پوسٹ قائم ہے کسٹم لیویز پولیس چیک پوسٹوں کے علاہ ایف سی کیتمام چیک پوسٹوں پر جگہ جگہ مسافر بسوں کو چیکنگ کے بہانے گھنٹے روکنا مسافروں اور عوام ٹرانسپورٹر مسافروں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے این چالیس تفتان روٹ پر ہر مسافر کوچزکو صرف ان اور آٹ چیکنگ کیا جائے نہ کہ نیشنل ہائی وے پر جگہ جگہ چیکنگ کے بہانے کھڑاکیاجائے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے پرامن ہڑتال اور غیر معینہ مدت تک تفتان روٹ پر کوئی بھی پبلک سروس نہیں چلے گی مسافروں کے سامان کو بھی ٹرانسپورٹ کے کھاتے میں ڈال کر ان کو اسمگلر کا لقب دینا مناسب نہیں پچھلے ایک سال سے تمام چیزوں پر پابندی عائد ہے پھر بھی ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ان چیک پوسٹوں پر تنگ نہ کیاجائے اور تحویل میں لی گئی کوچز کوریلیز کیا جاء اس سلسلے میں ٹرانسپورٹررہنماوں نے کور کمانڈر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ اور ساتھ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات پر عمل درآمد کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں