خالق ہزارہ پر حملہ سیدھا سادہ نہیں، اسکے پیچھے سازش کرنے والی قوتوں کا ہاتھ ہے، ایچ ڈی پی
کوئٹہ (آن لائن) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گذشتہ رات پارٹی چیئرمین و سابق صوبائی وزیرعبدالخالق ہزارہ کے گھر میں ان پر اور انکے اہل خانہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہمت، جرات و بہادری کے ساتھ مجرم کے عزائم کو بروقت ناکام بنانے پر چیئرمین عندالخالق ہزارہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی کے چئیرمین پر حملہ اتنا سیدھا اور سادہ نہیں بلکہ اسکے پیچھے ہزارہ قوم کے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے جو پارٹی کی قوم دوستانہ عوامی جمہوری جدوجہد سے خائف اور اپنی سازشوں میں مسلسل ناکامی کے بعد سخت سیخ پا ہوکر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے اس حملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کرنا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین زمہ داریوں میں شامل ہے بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی جمہوریت کے استحکام، عوام کے حق حاکمیت، حقیقی عوامی نمایندوں کو اقتدار تک رسائی دینے و عوام کی رائے کا مکمل احترام کرکے انکی رائے کی توہین کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہی ہے اسی طرح پارٹی نے مذہبی، لسانی و قومی انتہاپسندی کی ہمیشہ مذمت و مخالفت کرتے ہوئے ہر طرح کی انتہا پسندی کو صوبے و کوئٹہ شہر کی ترقی و خوشحالی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے پارٹی کے ان حقیقی بیانیے کو کچھ قوتیں اپنے سازشوں میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے شاید ایک سازش کے ذریعے چئیرمین و دیگر قیادت کے خلاف خطرناک سازشوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے بیان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جامع تحقیقات کرکے اصل عوامل و محرکات عوام کے سامنے لانے اور حملے میں ملوث شخص کو قرار واقعی سزا دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور مجرم کی بروقت گرفتاری کے بعد پارٹی نے اپنا مجوزہ احتجاج موخر کردیا ہے پارٹی کو امید ہے کہ تفتیش میں تمام محرکات کو مدنظر رکھ کر شفاف تحقیقات کے ذریعے عوام کو آگاہ اور پارٹی کو مطمیئن کیا جائے گا۔