کوہلو میں پوست کی کاشت تلف، 5 افغان باشندے گرفتار

کوہلو (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں لیویز کیوآرایف نیکاروائی کرتے ہوئے کوہلو کے علاقے ماکوڑی اور باغ دف میں پوست / پوپی کی فصل کو تلف کر کے پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کوہلو کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد مری لیویز کیو آر ایف نے ماکوڑی اور باغ دف میں کاروائی کرتے ہوئے پوست/ پوپی کی فصل کو تلف کر دیا ہے دوران کاروائی میں 05 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا، 20 عدد سولر پینل، ٹرانسفارمر، انورٹرز و کیبلز بھی سرکاری تحویل میں لیے گئے ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منشیات کے پیداوار کو ختم کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی افراد کو پناہ دینے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائیگی ضلع میں منشیات کاشت کرنے والے عناصر کی خلاف کاروائی کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔ پوست کاشت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے انکی زمین بھی ضبط کی جائیگی بی ایریا میں منشیات کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں